Welcome to the National Curriculum of Pakistan (NCP) 2023 Feedback Portal.

Here you will find a DRAFT version of curriculum documents for Grades 9-12. Please give your feedback on all material shared.

After feedback is incorporated, the provincial/area Implementation Leads will review the updated draft for consensus and finalization.

Feedback for Grades 9-12 is due on March 30, 2023

The revised Standards for Grades 9-12 will be notified by April 2023. The various education departments may then get the NCP 2023 notified through respective cabinets.


 


 قومی نصاب پاکستان۔ اردو

حاصلاتِ تعلم کی پیش رفت کا خاکہ ۔ آٹھویں جماعت تا  بارہویں جماعت

 

مہارت : (الف) سننا

معیار: (الف)   مختلف سمعی ذرائع سے سنی جانے والی اُردو پر اپنی توجہ ،فہم ،ادراک سے معانی  کا اکتساب  اور اظہار رائے

حدِ تدریج

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

روزمرہ بول چال (اخلاقی، معاشی، معاشرتی اور ثقافتی امور)   سے متعلق   سن کر سمجھنا

سن کر  کہانی ،نظم، واقعہ، تقریر ، اعلان، خطبہ، گفتگو، خبر، ڈراما،    ہدایت اور فیچر  کی نشان دہی کر نا

 

 

اُردو میں منثور اور منظوم کلام (واقعات،کہانی،تقریر،شاعری ،تشریات وغیرہ )کی رفتار، معیار اورحسن و قبح کے ساتھ سماعت کر نا۔

کلام سُن کرادبی، مجازی اور اصطلاحی  مفاہیم تک رسائی حاصل کرنا۔

روزمرہ بول چال (اخلاقی،معاشی،معاشرتی اور ثقافتی امور) ذرائع ابلاغ / نشریات وغیرہ سُن کر اس  کا تجزیہ اور سمعی استحسان و تنقید کرنا۔

حاصلاتِ تعلم

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

 

SLO:U-09-A-[01]

SLO:U-10-A-[01]

SLO:U-11-A-[01]

SLO:U-12-A-[01]

عمدہ سامع کے طور پر الفاظ ،جملوں، مصروں ،شعروں ،نظموں،گیتوں وغیرہ کے تلفظ، آہنگ،لحن،لے اور ادائی سے شعوری طور پر لطف اٹھا سکیں اور اہمیت کو سمجھ سکیں ۔

SLO:U-06-A-[01]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق  کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت سن کر سوالات کے زبانی جوابات دے سکیں ۔

SLO:U-07-A-[01]

SLO:U-08-A-[01]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر سن کر  سوالات کے زبانی جوابات دے سکیں

SLO:U-09-A-[02]

SLO:U-10-A-[02]

منثور اور منظوم کلام سے متعلق اشارات اور اہم نکات سُن کران کےفہم  کا تجزیہ  کر سکیں۔

 

SLO:U-11-A-[02]

SLO:U-12-A-[02]

منثور اور منظوم کلام  سے متعلق اشارات اور اہم نکات سُن کران کےفہم  کا تجزیہ  کر سکیں اور اپنے علم کی روشنی میں رائےدے  سکیں۔

SLO:U-06-A-[02]

SLO:U-07-A-[02]

SLO:U-08-A-[02]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق عبارت سن کر اہم نکات اور اجزا سے متعلق معلومات، مشاہدات اور خیالات بیان کرسکیں

SLO:U-09-A-[03]

SLO:U-10-A-[03]

SLO:U-11-A-[03]

SLO:U-12-A-[03]

کلام/بات کو   آغاز/ درمیان سےسُن کرنظم ونثرکے مرکزی خیال،نکتے یا تصور  تک رسائی حاصل کر  کے سیاق و سباق کو سمجھنے اور موضوع بیان کرنے کے قابل ہو سکیں۔

SLO:U-06-A-[03]

SLO:U-07-A-[03]

مختلف  سمعی ذرائع ابلاغ (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت)  کی نشان دہی کرسکیں  ۔

SLO:U-08-A-[03]

مختلف  سمعی ذرائع (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر) کی نشان دہی کرسکیں۔

SLO:U-09-A-[04]

مختلف  سمعی ذرائع (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر) سے سُن کر عمدہ سامع کے طور پر تیز رفتار سماعت کا مظاہرہ کر سکیں( کمنٹری  ، تبصرے وغیرہ کی صورت میں)

SLO:U-10-A-[04]

مختلف  سمعی ذرائع (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر) سے سُن  کر عمدہ سامع کےطور پر نظم ونثر کے فن پاروں ،گیتوں ،تقریروں کے خوب نا خوب ہونے کا فیصلہ دے سکیں۔

SLO:U-11-A-[04]

SLO:U-12-A-[04]

مختلف  سمعی ذرائع (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر) سُن کر احساس، جذبے اور تاثر کے حوالے سے زبان کے حسن وقبح کا اندازہ لگا سکیں۔

 

 

SLO:U-09-A-[05]

SLO:U-10-A-[05]

مختلف  سمعی ذرائع (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر) سے سُن  کر الفاظ  کے اصطلاحی ،مجازی ،کنایاتی معنی تک رسائی  حاصل کر سکیں۔

SLO:U-11-A-[05]

SLO:U-12-A-[05]

مختلف  سمعی ذرائع (کہانی ، نظم، واقعہ، تقریر، اعلان، خطبہ، گفتگو،  خبر، ڈرامہ، ہدایت  اور فیچر) سے سن کر طویل کلام کے اہم نکات،تراکیب ،جملے، مصرعے یا اشعار بر محل اور بر جستہ استعمال کرسکیں۔

 

 

SLO:U-08-A-[04]

ذرائع ابلاغ (خبروں، ڈراموں اور فیچروں) میں اٹھائے گئے اخلاقی ،معاشی، معاشرتی اورثقافتی نکات سن کر تجزیہ کر سکیں  ۔

SLO:U-9-A-[06]

SLO:U-10-A-[06]

ذرائع ابلاغ (خبروں، ڈراموں اور فیچروں) میں اٹھائے گئے اخلاقی ،معاشی، معاشرتی اورثقافتی نکات سن کر اہم نکات مع تبصرہ و تشریح لکھنے/بیان  کرنے کے قابل ہو سکیں۔

SLO:U-11-A-[06]

ذرائع ابلاغ (خبروں، ڈراموں اور فیچروں) میں اٹھائے گئے اخلاقی ،معاشی، معاشرتی اورثقافتی نکات سن کر استحسان اور تنقیدی گفتگو سمجھ سکیں.

SLO:U-12-A-[06]

ذرائع ابلاغ (خبروں، ڈراموں اور فیچروں) میں اٹھائے گئے اخلاقی ،معاشی، معاشرتی اورثقافتی نکات پرتنقیدی گفتگو سن کر اپنی رائے کا اضافہ کر سکیں.

مہارت : (ب) بولنا

معیار: (ب)   درست قواعد،تلفظ اور زبان کے اُتار چھڑھاؤ کے ساتھ مکمل جملوں میں مختلف صورتحال کے مطابق گفتگو،اپنے مؤقف،مدعا، رائے(مافی الضمیر) کا مدلل بیان،کسی موجوع پر چند جملے یا مربوط اور منظم تقریر

حدِ تدریج

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

گفتگو میں مختلف النوع الفاظ اور تاثرات کی مدد سے سننے والوں کی دل چسپی کو برقرار رکھنا

      دوسروں کے خیالات کا تجزیہ کرتے ہوئے حسبِ ضرورت  اپنے دلائل دینا

 اپنی بات کی توجیہہ پیش کرنا

 کسی بھی موضوع پہ پُر اعتماد انداز میں تقریر کرنا

 

اُردو میں روزمرہ بول چال (اخلاقی،معاشی،معاشرتی اور ثقافتی امور) ،منثور اور منظوم کلام پر حسن و قبح کے ساتھ ترامیم  کے ساتھ اور ربط و تسلسل  سے گفتگو کر نا اور نئے  خیا لات  کے لیے لچک دکھانا۔

ذرائع ابلاغ / نشریات وغیرہ    کاتجزیہ، استحسان وتنقیدکے ساتھ کر نا۔

کسی موضوع پر اپنے خیالات اور مافی الضمیر کو تقریر اور خطبہ دینے کے اصولوں کے مطابق درست لب ولہجے اورانداز کے ساتھ پیش کرنا

 

حاصلاتِ تعلم

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

 

SLO:U-09-B-[01]

کسی بات، پیغام، کلام، نشریات ،کہانی،مکالمے 

 کو سن کر انہی لفظوں میں دہراسکیں۔

SLO:U-10-B-[01]

سن کر بات ،پیغام ،کلام، نشریات ،کہانی ، مکالمے کو ترتیب سے دہراسکیں۔

SLO:U-11-B-[01]

کسی بات ،پیغام،کلام، نشریات ، کہانی،مکالمے کو سن کر انہی لفظوں میں دہرانےکے ساتھ اس کے حسن و قبح کا جائزہ بھی لےسکیں۔

SLO:U-12-B-[01]

کسی بات ،پیغام،کلام ،نشریات ،کہانی،مکالمے کو سن کر دہراتے ہوئے اپنے علم اور تجربے کی روشنی میں کمی بیشی کے ساتھ بیان کرسکیں۔

 

SLO:U-09-B-[02]

SLO:U-10-B-[02]

طویل کلام /بات درمیان سے سن کر  اپنے حافظے سے تسلسل کے ساتھ اہم نکات بتاسکیں۔

SLO:U-11-B-[02]

بات درمیان سے سن کر سیاق و سباق کے ساتھ بیان کرنے پر قادر ہوسکیں۔

SLO:U-12-B-[02]

طویل کلام کو اپنے حافظے سے دیگر مثالوں کے ساتھ ادا کرسکیں۔

 

SLO:U-09-B-[03]

SLO:U-10-B-[03]

SLO:U-11-B-[03]

SLO:U-12-B-[03]

اپنی گفتگو یا اظہار خیال (اخلاقی،معاشی،معاشرتی اور ثقافتی امور) میں مناسب ،موزوں الفاظ ، تراکیب ، جملے،روزمرہ اور بامحاورہ زبان  استعمال کرسکیں۔

SLO:U-06-B-[01]

SLO:U-07-B-[01]

SLO:U-07-B-[01]

اپنی  جماعت کے معیار کے مطابق کسی بھی نظم اور نثر پارے کو در ست تلفظ، آہنگ، حرکات و سکنات  کے ساتھ بیان  کرسکیں۔

SLO:U-09-B-[04]

SLO:U-10-B-[04]

SLO:U-11-B-[04]

SLO:U-12-B-[04]

اپنی گفتگو یا کسی بھی  میں احساس، جذبے اور تاثر کے حوالے سے شدت اورلہجے کے  زیر وبم کا لحاظ رکھ  کرڈرامائی کیفیات ادا کرسکیں۔

SLO:U-06-B-[02]

SLO:U-07-B-[02]

SLO:U-07-B-[02]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق مختلف موضوعات سے متعلق اپنے خیالات ، احساسات، مشاہدات اور معلومات کا   تسلسل برقرار رکھتے ہوئے درست قواعد  اور حرکات و سکنات کے ساتھ زبانی اظہار کرسکیں   (تقریر)

SLO:U-09-B-[05]

SLO:U-10-B-[05]

کسی تحریر/تقریر پر استحسانی و تنقیدی گفتگو کرسکیں۔

SLO:U-11-B-[05]

مجازی(ادبی) اور اصطلاحی (علمی) محضر میں گفتگو کرسکیں۔

SLO:U-12-B-[05]

 مجازی اور اصطلاحی محضر میں اپنا ذاتی نقطہ نظر پیش کرتے   ہوئے  گفتگو کرسکیں۔

SLO:U-06-B-[03]

SLO:U-07-B-[03]

SLO:U-07-B-[03]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق کسی بھی موضوع پہ  پُر اعتماد انداز میں   تقریر کرسکیں  (تقریر)

SLO:U-09-B-[06]

SLO:U-10-B-[06]

کسی بھی ادبی علمی یا صحافتی موضوع پر اپنے مطالعے ، تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں سامعین  کے سامنے درست تلفظ اور لب ولہجے کے ساتھ زبانی(فی البدیہہ اوریادکی ہوئی )تقریر کرسکیں۔

SLO:U-11-B-[06]

SLO:U-12-B-[06]

کسی ادبی، علمی یا صحافتی موضوع پر اپنے وسیع تر مطالعے ، تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں استدلال ،درست تلفظ اور عمدہ لب و لہجے کے ساتھ  زبانی(فی البدیہہ اوریادکی ہوئی )تقریر کرسکیں۔

 

SLO:U-09-B-[07]

SLO:U-10-B-[07]

مباحثوں ، مذاکروں میں موضوع کے حق یا مخالفت میں حصہ لے سکیں۔

SLO:U-11-B-[07]

SLO:U-12-B-[07]

مباحثوں ،مذاکروں ، سیمیناروں میں حصہ لے سکے اور کسی موضوع کے حق یا مخالفت میں دلائل اور آداب کے ساتھ اپنا نقطہ نظر پیش کرسکے۔

مہارت : (ج) پڑھنا

معیار: (ج)   : حروف، الفاظ، جملوں اور تحریر کی پہچان اور ادراک۔ تحریر کی صحیح تلفظ اور روانی کے ساتھ پڑھائی۔ سوالات کے مربوط جوابات۔

حدِ تدریج

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

مختلف النوع عبارتوں سے حاصل  ہونے والی معلومات  کی  سمجھ کا اظہار کرنا

  نظم اور نثر  پڑھ کر    رائے کا  اظہار کر نا   (ذاتی اور تنقیدی)

مختلف معلومات اور تصورات کا تجزیہ کرکے ان پر تنقید  اور  تبصرہ کرنا

 

عبارت کو ادبی اور علمی امتیاز کے ساتھ مجازی اور اصطلاحی مفہوم کو سامنے رکھ کر پڑھنا

عمومی مطالعہ کی عادات میں تیز رفتاری کا عنصر پیدا کر نا

علم البیان اور دیگر محاسن کا علم حاصل ہونا

عبارت کو استحسانی اور تنقیدی نقطہ نظر سے پڑھ سکے۔

منتخب طریق سے مطالعہ کی عادت اپنا سکے۔

حاصلاتِ تعلم

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

SLO:U-06-C-[01]

SLO:U-07-C-[01]

SLO:U-08-C-[01]

طویل عبارت کو درست  تلفظ کے ساتھ پڑھ سکیں

SLO:U-09-C-[01]

SLO:U-10-C-[01]

SLO:U-11-C-[01]

SLO:U-12-C-[01]

 

مختصر /طویل عبارت کو درست  تلفظ   ، لب و لہجہ  اور اتار چڑھاؤ  اور ضرورت کے مطابق  تاثر کے ساتھ  پڑھ سکیں۔

SLO:U-06-C-[02]

SLO:U-07-C-[02]

روزمرہ / محاورہ / کہاوتوں / ضرب الامثال کا مفہوم سمجھتے ہوئے  عبارت پڑھ سکیں

SLO:U-08-C-[02]

عبارت کو  اس کے اسلوب، مقصود اور بیان کو پیش نظر رکھتے ہوئےپڑھ سکیں

SLO:U-09-C-[02]

SLO:U-10-C-[02]

عبارت کو  اس کے اسلوب، مقصود اور بیان کو پیش نظر رکھتے ہوئے خاص مقاصد کے لئے پڑھ سکیں

SLO:U-11-C-[02]

SLO:U-12-C-[02]

افسانوی و غیر افسانوی اقتباسات  کو  اس کے اسلوب، مقصود اور بیان کو پیش نظر رکھتے ہوئے خاص مقاصد کے لئے پڑھ سکیں

SLO:U-06-C-[03]

نظم و نثر کو فہم کے ساتھ   پڑھ کر متعلقہ سوالات کے جوابات دے سکیں  ،  نثری تحاریر میں امتیاز کر سکیں

SLO:U-07-C-[03]

نظم و نثر کو فہم کے ساتھ   پڑھ کر متعلقہ سوالات کے جوابات دے سکیں ، نثری تحاریر  کے اجزا اور سیاق و سباق کا اندازہ لگا سکیں

SLO:U-08-C-[03]

نظم و نثر کو فہم کے ساتھ   پڑھ کر متعلقہ سوالات کے جوابات  دے سکیں  ،نثری تحاریر (کہانی، ڈرامے اور مضمون ) میں مصنف  کی تکنیک ،مقصداور طرز کو سمجھ سکیں

SLO:U-09-C-[03]

SLO:U-10-C-[03]

نظم و نثر کو فہم کے ساتھ   پڑھ کر متعلقہ سوالات(براہِ راست ، بالواسطہ اور وسیع النظری ) کے جوابات  دے سکیں  ۔

 مصنف/شاعر  کی تکنیک ،مقصداور طرز ِ  اسلوب  پر  مبنی سوالات کے جوابات دے سکیں

SLO:U-11-C-[03]

نظم و نثر کو فہم کے ساتھ   پڑھ کر مصنف/شاعر  کی تکنیک ،مقصداور طرز ِ  اسلوب  پر  مبنی سوالات کے جوابات دے سکیں ۔

نظم و نثر کے متن کے فہم کا  اظہار کرتے ہوئے ذاتی اور معاشرتی زندگی سے تعلق قائم کر سکیں

SLO:U-12-C-[03]

نظم و نثر کو فہم کے ساتھ   پڑھ کر مصنف/شاعر  کی تکنیک ،مقصداور طرز ِ  اسلوب  پر  مبنی سوالات کے جوابات دے سکیں ۔

نظم و نثر کے متن کے فہم کا  اظہار کرتے ہوئے ذاتی اور معاشرتی زندگی سے تعلق قائم کر سکیں

SLO:U-06-C-[04]

SLO:U-07-C-[04]

SLO:U-08-C-[04]

عبارت (نظم و نثر) پڑھ کر اس میں موجود معلومات اور تصورات کو اخذ کر سکیں

SLO:U-09-C-[04]

SLO:U-10-C-[04]

SLO:U-11-C-[04]

SLO:U-12-C-[04]

ادبی و غیر ادبی    (نظم و نثر ) انتخاب پڑھ کر اس میں موجود معلومات اخذ کر سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-06-C-[05]

SLO:U-07-C-[05]

SLO:U-08-C-[05]

نظم و نثر کو منشا اور مقصد کے حوالے سے سمجھ کر درست اتار چڑھاؤ اور  روانی سے پڑھ سکیں

 

 

 

 

SLO:U-06-C-[06]

SLO:U-07-C-[06]

SLO:U-08-C-[06]

لطائف اور پہیلیوں کو پڑھتے ہوئے ان میں پو شیدہ دانش کو سمجھ کر بتا سکیں

 

 

 

 

SLO:U-06-C-[07]

SLO:U-07-C-[07]

SLO:U-08-C-[07]

اخبارات، رسائل و جرائد میں خبریں ، اداریے، رودادیں، اشتہارات اور خطوط بہ نام مدیر وغیرہ روانی سے پڑھ سکیں *

SLO:U-09-C-[05]

SLO:U-10-C-[05]

SLO:U-11-C-[05]

SLO:U-12-C-[05]

مختلف مقاصد کے لئے مرتب کی گئی تحاریر (روداد، مضامین ، سفر نامہ ، خطوط، ادارئیے، خبریں، رپورٹ ، اشتہار   وغیرہ)   پڑھ سکیں اور مقصد کی ترجمانی کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[06]

SLO:U-10-C-[06]

SLO:U-11-C-[06]

SLO:U-12-C-[06]

مختلف مقاصد کے لئے مرتب دفتری  اور عدالتی مواد ( داخلہ فارم ، رجسٹری برائے کرایہ ، اقرار نامہ برائے  تعلیمی اسناد ، دعوت نامہ، تقرر نامہ  ، رسیدبرائے خریداری ، ملازمت ، تہنیت نامہ ،  عرضی ، عدالتی حکم نامہ ،  ضمانتی مچلکے وغیرہ) پر مبنی متن پڑھ سکیں اور اس کے مقصد و تحریر کی اہمیت سے واقف ہو سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[07]

SLO:U-10-C-[07]

افسانوی و غیر افسانوی متن کے حوالے سے نامانوس الفاظ، محاورات، ضرب  الامثال ،  مترادفات اور مرکبات پر  مشتمل فقرات پڑھنا،سمجھنااور استعمال کرسکیں

SLO:U-11-C-[07]

SLO:U-12-C-[07]

افسانوی و غیر افسانوی متن کے حوالے سے مانوس و نامانوس الفاظ و تراکیب ، محاورات، ضرب  الامثال ،  مترادفات اور مرکبات پر  مشتمل فقرات پڑھنا،سمجھنااور حسبِ ضرورت استعمال کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[08]

SLO:U-10-C-[08]

SLO:U-11-C-[08]

SLO:U-12-C-[08]

مختلف نثری اصنافِ ادب(کہانی  ،داستان ،         افسانہ،  ڈرامہ اور ناول   )  پڑھ کر ان کے  طرزِ تحریر سے واقف ہونا  اور  ان  کےادبی اسلوب     میں امتیاز کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[09]

SLO:U-10-C-[09]

SLO:U-11-C-[09]

SLO:U-12-C-[09]

مختلف منظوم اور منثوراصنافِ ادب پڑھ کر مصنفین  کے  طرزِ تحریر  کی شناخت کرنا اور  طرزِ تحریر کے   اثرات و نتائج  پر تبصرہ  پیش  کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[10]

SLO:U-10-C-[10]

پڑھے گئے  متن کے کسی حصے کو دُہراتے ہوئے حوالوں اور  دلائل  کے ساتھ  اظہارِ رائے کرسکیں

SLO:U-11-C-[10]

SLO:U-12-C-[10]

پڑھے گئے  متن کے کسی حصے کو دُہراتے ہوئے حوالوں اور  دلائل  کے ساتھ  اظہارِ رائے کرنا اور متعلقہ حصہ  پر جزئیات کے ساتھ تبصرہ پیش کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[11]

SLO:U-10-C-[11]

تراجم کی صورت میں عالمی ادب سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے  مختلف ثقافتوں کا تجزیہ کرنا اور اپنی ثقافت سے موازنہ کرسکیں

SLO:U-11-C-[11]

تراجم کی صورت میں عالمی ادب کا مطالعہ کر سکیں 

علمی ادب کے مطالعہ سے مختلف ثقافتوں کا تجزیہ کرسکیں اور عالمی ادبی تراجم سے  اپنی ثقافت سے موازنہ کرسکیں

SLO:U-12-C-[11]

تراجم کی صورت میں عالمی ادب کا مطالعہ کر سکیں 

علمی ادب کے مطالعہ سے مختلف ثقافتوں کا تجزیہ کرسکیں اور عالمی ادبی تراجم سے  اپنی ثقافت سے موازنہ کرسکیں

منتخب اقتباسات (انگریزی سے اردو ) کے تراجم کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[12]

SLO:U-10-C-[12]

قارئین کی ضرورت ،   مختلف عبارات  کی غرض و غایت اورساخت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ان  کا مناسب اور محتاط موازنہ کرسکیں

SLO:U-11-C-[12]

SLO:U-12-C-[12]

قارئین کی ضرورت ،   مختلف عبارات  کی غرض و غایت اورساخت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ان  کا مناسب اور محتاط موازنہ  اور تبصرہ (تنقید و استحسان ) کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[13]

SLO:U-10-C-[13]

کہانی/مضمون/افسانہ/ڈرامہ     کی ساخت کو شناخت کرتے ہوئے ان پر  ہدایت کے مطابق کام کر سکیں( پیراگراف ، کرداروں کا تعارف، ابتدا، مناظر کا بیان، اختتام)

SLO:U-11-C-[13]

کہانی/مضمون/سفر نامہ /افسانہ/ڈرامہ     کی ساخت اور اجزاء اور ادبی محاسن  کو شناخت کرتے ہوئے ان پر  ہدایت کے مطابق کام کر سکیں

SLO:U-12-C-[13]

ناول /سفر نامہ /انشائیہ/افسانہ/ ڈرامہ      کی ساخت اور اجزاء اور ادبی محاسن  کو شناخت کرتے ہوئے ان پر  ہدایت کے مطابق کام کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[14]

SLO:U-10-C-[14]

مختلف مصنفین  کی تحریروں،  ادب  پاروں کو پڑھ کر اس دور کی تاریخ سے واقف ہوسکیں کہ جس دور میں یہ تحریریں لکھی  گئیں  

SLO:U-11-C-[14]

SLO:U-12-C-[14]

مختلف مصنفین  کی تحریروں،  ادب  پاروں کو پڑھ کر اس دور کی تاریخ سے واقفیت حاصل کر سکیں اور  جس دور میں یہ تحریریں لکھی  گئیں    اس تناظرمیں اپنی فہم کا اظہار کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[15]

SLO:U-10-C-[15]

مختلف  شعراء کی نظموں،  ادب  پاروں کو پڑھ کر اس دور کی تاریخ سے واقف ہونا ، جس دور میں یہ شاعری کی گئی  

SLO:U-11-C-[15]

SLO:U-12-C-[15]

مختلف  شعراء کی نظموں،  ادب  پاروں کو پڑھ کر اس دور کی تاریخ سے  واقفیت حاصل کر سکیں   اور  شاعری   کے حقیقی تناظر پر اپنی فہم کا اظہار کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[16]

SLO:U-10-C-[16]

شعری ادب میں  مطلع اورمقطع  کا  فرق  سمجھ سکیں  اور شناخت کر سکیں

SLO:U-11-C-[16]

SLO:U-12-C-[16]

غزل کی شاعری میں  مطلع اور مطلع ثانی  اور مقطع  کو شناخت کر سکیں کے استعمال کی اہمیت کو واضح کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[17]

SLO:U-10-C-[17]

کسی بھی نثر پارے / نظم میں موضوعات کی شناخت کرتے ہوئے   اس  کی  تفصیلی وضاحت  کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرسکیں

SLO:U-11-C-[17]

SLO:U-12-C-[17]

کسی بھی نثر پارے / نظم میں موضوعات کی شناخت کرتے ہوئے مصنف  اور قارئین کے نکتۂ نظر کے ساتھ    اس  کی  تفصیلی وضاحت  کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[18]

SLO:U-10-C-[18]

کسی بھی نظم  کو پڑھ کر اس کے اشعار کی حوالوں   کے ساتھ تشریح  کرنااور اس پر  اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے تنقید  و    تبصرہ کرسکیں

SLO:U-11-C-[18]

SLO:U-12-C-[18]

کسی بھی نظم  کو پڑھ کر اس کے اشعار کی حوالوں   کے ساتھ تشریح  کرنااور اس پر   شاعر کا  نظریہ بیان کرنا اور اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے تنقید  و    تبصرہ کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[19]

SLO:U-10-C-[19]

دو نثر پاروں یا        دو نظموں کا موازنہ کرنا اور مصنف / شاعرکا اندازِ        بیان سمجھ کر اس پر تبصرہ کرسکیں

SLO:U-11-C-[19]

SLO:U-12-C-[19]

منظوم یا منثور  کسی بھی دو  اصناف ِ ادب یا اقتباسات  کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے تبصرہ کرسکیں۔ (  اصناف ،  موضوعات ، پیشکش ، ادبی محاسن ، مصنف کا نقطۂ نظر،    زبان و بیان کا انتخاب اور قارئین پر اثرات کے لحاظ سے)

 

 

 

SLO:U-09-C-[20]

SLO:U-10-C-[20]

SLO:U-11-C-[20]

SLO:U-12-C-[20]

مختلف تحاریر پڑھ کر اس  میں سے  عالمی مسائل کی نشاندہی کرنا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[21]

SLO:U-10-C-[21]

SLO:U-11-C-[21]

SLO:U-12-C-[21]

عالمی ثقافتوں ، معاشرتی معاشی  و سماجی رابطوں  کے لئے مختلف  تحاریر کو پڑھنا اور ان سے معلومات حاصل کرسکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[22]

SLO:U-10-C-[22]

کسی ڈرامہ کو پڑھتے ہوئے  اس  میں  موجود مکالمے   کو کردار کے مطابق تاثر کے ساتھ  اداکرسکیں

SLO:U-11-C-[22]

SLO:U-12-C-[22]

کسی ڈرامہ کو پڑھتے ہوئے  اس  میں  موجود مکالمے     کی ترتیب و پیشکش کو سمجھنا اور ڈرامہ پر اس کی اثر کا تجزیہ کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[23]

مختلف  معلومات  اور تصورات کا تجزیہ کرکے ان پر تنقید کر سکیں اور اس بات پر تبصرہ کرسکیں کہ یہ  معلومات اور  تصورات   مختلف عبارتوں میں کس طرح پیش کی گئی ہیں۔

SLO:U-10-C-[23]

مختلف  معلومات  اور تصورات کا تجزیہ کرکے ان پر تنقید کر سکیں اور اس بات پر تبصرہ کرسکیں کہ یہ معلومات اور تصورات مختلف عبارتوں میں کس طرح پیش کی گئی ہیں۔

SLO:U-11-C-[23]

SLO:U-12-C-[23]

مختلف  معلومات  اور تصورات کا تجزیہ کرکے ان پر تنقید کر سکیں اور اس بات پر تبصرہ کرسکیں کہ یہ معلومات اور تصورات مختلف عبارتوں میں کس طرح پیش کی گئی ہیں۔ اور پیشکش سے قارئین پر اثرات کا تجزیہ کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[24]

SLO:U-10-C-[24]

SLO:U-11-C-[24]

SLO:U-12-C-[24]

لائبریری کی درجہ بندی اور فہرست کی ترتیب کو سمجھنا اور ان کا استعمال  سے واقف ہو سکیں

ڈجیٹل لائیبری کو بروقت استعمال کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[25]

SLO:U-10-C-[25]

SLO:U-11-C-[25]

SLO:U-12-C-[25]

 حوالہ جاتی مواد تلاش کرنا اور استعمال کرسکیں                    (معلوماتی کتب ، قاموسِ مترادفات،             انٹر نیٹ ،            اینسائکلوپیڈیا  ،                  لغات   وغیرہ)

 

 

 

SLO:U-09-C-[26]

اردو میں رائج  دوسری زبانوں کےالفاظ  کا   درست اور مؤثر  استعمال کرسکیں

SLO:U-10-C-[26]

اردو میں رائج  دوسری زبانوں کےالفاظ  کا   درست اور مؤثر  استعمال کی اہمیت کو سمجھ سکیں

SLO:U-11-C-[26]

مختلف ثقافتوں   اور زبان کے  اختلاط  پر مبنی متن کو  پڑھنا اور زبان و لہجہ کے فرق کو سمجھ کر اس کے استعمال کی اہمیت کو شناخت کرسکیں

 

 

 

 

SLO:U-09-C-[27]

SLO:U-10-C-[27]

مفہوم برقرار رکھتے ہوئے متفرق طریقوں سے  عبارت  یا  جملوں میں تبدیلی کرنا اور انہیں  مزید آگے بڑھانا

SLO:U-11-C-[27]

SLO:U-12-C-[26]

مفہوم برقرار رکھتے ہوئے  متن میں مبادلات کے استعمال کے فہم سے واقف ہونا اور استعمال کرنا

 

 

 

SLO:U-09-C-[28]

SLO:U-10-C-[28]

SLO:U-11-C-[28]

SLO:U-12-C-[27]

عبارت   پڑھتے ہوئےتمام  علاماتِ    اوقاف کا مؤثر اور برمحل استعمال  کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-C-[29]

SLO:U-10-C-[29]

متن پڑھ کر خیالات، آرا اور رویّوں کا آپس میں تعلق سمجھ  سکیں

SLO:U-11-C-[29]

SLO:U-12-C-[28]

متن پڑھ کر خیالات، آرا اور رویّوں کا آپس میں تعلق سمجھ  سکیں اور اس پر تبصرہ و تجزیہ کر سکیں

مہارت : (د) لکھنا

معیار: (د)   الفاظ و تراکیب ،جملے اور عبارت کی درست قواعد اور ترتیب کے ساتھ افسانوی و غیر افسانوی  تحا ریر اور روز مرّہ استعمال کی دستاویز   میں مہارت سے استعمال 

مربوط،رواں اور موزوں انداز میں  مختلف تحریروں کی ساخت اور اصناف کی مناسبت سے  اپنے مشاہدات ،خیالات،معلومات اور احساسات کی تحریری  پیشکش

حدِ تدریج

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

مخصوص ترتیب کے حامل کثیر الارکان الفاظ  کا درست املا  لکھنا مختلف ساخت کے حامل   اور متنوع  ذخیرۂ الفاظ کی مدد سے جملے ترتیب دینا

    تحریر میں معانی کی وضاحت کے لیے علاماتِ وقف کا درست استعمال کرنا

  خیالات کو ترتیب اور تسلسل کے ساتھ  پیراگراف کی صورت میں لکھنا 

  دوسروں کی تحریر کا تنقیدی جائزہ لینا  اور  اپنا  نقطہ نظر واضح طور پر  پیش کرنا

حوالوں کے ساتھ اشعار کی تشریح کر نا

کسی بھی ادب پارے (نظم و نثر ) کا مرکزی خیال   اور خلاصہ لکھنا

  کسی عنوان پر مربوط کہانی، مضمون، خط، مکالمہ،  رپورٹ ، تبصرہ،  تقریر  اور درخواست  لکھنا

ثانوی جماعتوں میں   سکھائی تحریری مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے  اعلیٰ تحریری صلاحیت کا مظاہرہ کرنا

تحریر میں معانی کی وضا حت کے لیے علاماتِ اوقاف اور قواعد کی مہارتوں کو بر محل استعمال کرنا

مختلف النوع مقاصد کی تحاریر میں خیالات کو ترتیب اور تسلسل کے ساتھ  تحریری طور پر پیش کرنا

افسانوی و غیر افسانوی تحاریر کا  مصنفین /شعراء  کے پس منظر میں  اور قارئین کے نقطۂ نظر سے  تجزیاتی رائے قائم کرنا   اور تنقید و تبصرہ کرنا

مرکزی خیال/خلاصہ/ تشریح/تبصرہ/تجزیہ /موازنہ  وغیرہ  حوالوں کے ساتھ اور مدلل اور معیاری زبان و بیان میں  تحریر کرنا

کسی عنوان پر مربوط کہانی، مضمون، خط، مکالمہ،  رپورٹ ، کالم ،تبصرہ،  تجزیہ ،تقریر  اور درخواست    وغیرہ لکھنا

حاصلاتِ تعلم

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

SLO:U-06-D-[01]

SLO:U-07-D-[01]

SLO:U-08-D-[01]

املا کو صحت  اور رفتار کے ساتھ تحریر کرسکیں

 

 

 

 

 

 

 

SLO:U-09-D-[01]

SLO:U-10-D-[01]

SLO:U-11-D-[01]

SLO:U-12-D-[01]

مختلف تحریری سرگرمیوں  میں الفاظ کی درست ہجہ اور املا کا  خیال رکھ سکیں / تحریری کام پر نظرِ ثانی /پروف ریڈنگ کرتے ہوئے املا کی درستی  بھی کر سکیں

SLO:U-06-D-[02]

SLO:U-07-D-[02]

SLO:U-08-D-[02]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق جملے بناسکیں (الفاظ و تراکیب ، مرکّبات ، محاورات اور ضرب الامثال  کی مدد سے)

SLO:U-09-D-[02]

SLO:U-10-D-[02]

SLO:U-11-D-[02]

SLO:U-12-D-[02]

اپنی جماعت کے معیار کے مطابق جملے بناسکیں (سادہ، مرکّب ، محاورات کی مدد سے)

SLO:U-06-D-[03]

نظم کے  اشعار کا مطلب لکھ سکیں

SLO:U-07-D-[03]

نظم   کے اشعار کی   تشریح کرسکیں

SLO:U-08-D-[03]

نظم کے اشعار   کی حوالوں کے ساتھ  تشریح کرسکیں

SLO:U-09-D-[03]

SLO:U-10-D-[03]

SLO:U-11-D-[03]

SLO:U-12-D-[03]

نظم کے اشعار   کی حوالوں ، شاعر کا پس منظر اور تحریر انداز   کو  بیان کرتے ہوئے شعری محاسن کے استعمال کی وضاحت کے ساتھ  تشریح کرسکیں

SLO:U-06-D-[04]

SLO:U-07-D-[04]

SLO:U-08-D-[04]

نظم یا نثر پڑھ کر خلاصہ / مرکزی خیال لکھ سکیں

SLO:U-09-D-[04]

SLO:U-10-D-[04]

SLO:U-11-D-[04]

SLO:U-12-D-[04]

کسی بھی نظم یا نثر  کو پڑھ کر خلاصہ   تحریر کر سکیں  (  خلاصہ لکھتے ہوئے اصل دستاویز  کی تمام اہم باتوں کو کم سے کم الفاظ میں سموتے ہوئے متبادل الفاظ  کا استعمال کر سکیں )

 

 

 

SLO:U-09-D-[05]

SLO:U-10-D-[05]

SLO:U-11-D-[05]

SLO:U-12-D-[05]

کسی بھی نظم یا نثر  کو پڑھ کر شاعر اور قاری دونوں کے نقطۂ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے مرکزی خیال  تحریر کر سکیں

SLO:U-06-D-[05]

SLO:U-07-D-[05]

SLO:U-08-D-[05]

مختلف انگریزی عبارات کا اُردو  ترجمہ  کر سکیں

SLO:U-09-D-[06]

SLO:U-10-D-[06]

SLO:U-11-D-[06]

SLO:U-12-D-[06]

منتخب اقتباسات(انگریزی سے اردو )  کے اصل معنی و مفہوم اور مقاصد کو برقرار رکھتے ہوئے تراجم کر سکیں

SLO:U-06-D-[06]

مضمون نویسی کرسکیں (کم از کم ۲۰۰ الفاظ)

SLO:U-07-D-[06]

مضمون نویسی کرسکیں  (کم از کم ۲۵۰ الفاظ)

SLO:U-08-D-[06]

مضمون  لکھ سکیں (کم از کم ۳۰۰ الفاظ)

SLO:U-09-D-[07]

SLO:U-10-D-[07]

مضمون نویسی  کے مختلف انداز ِ تحریر ( بیانیہ ،  مدلّل، بحثی اور تفصیلی ) کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات کو قلم بند کر سکیں

SLO:U-11-D-[07]

SLO:U-12-D-[07]

مضمون نویسی  کے مختلف انداز ِ تحریر ( بیانیہ ،  مدلّل، بحثی ،  تفصیلی اور تحقیقی و تنقیدی) کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مختلف موضوعات کو قلم بند کر سکیں

SLO:U-06-D-[07]

کہانی نویسی کرسکیں   (عنوان اور آغاز کی مدد سے )

  (کم از کم  ۱۷۵ الفاظ)

SLO:U-07-D-[07]

کہانی نویسی کرسکیں  (عنوان کی مدد سےاور محاوراتی)

(کم از کم ۲۵۰ الفاظ)

SLO:U-08-D-[07]

کہانی نویسی کرسکیں  (عنوان کی مدد سے/ محاوراتی / ضرب المثل)  (کم از کم ۳۰۰ الفاظ)

SLO:U-09-D-[08]

SLO:U-10-D-[08]

پڑھے ہوئے ڈرامہ  کو محاورات/ ضرب المثال کا استعمال کرتے کہانی  میں تبدیل کر سکیں / پڑھی ہوئی کہانی یا افسانہ  کی ڈرامائی تشکیل کر سکیں

SLO:U-11-D-[08]

SLO:U-12-D-[08]

مختلف  اصنافِ ادب  (منظوم و منثور) کی  ڈرامائی تشکیل کر سکیں 

SLO:U-06-D-[08]

خط نویسی کرسکیں ( رسمی اور غیر رسمی)  (کم از کم  ۱۵۰ الفاظ تک)

SLO:U-07-D-[08]

خط نویسی کرسکیں  ( رسمی اور غیر رسمی) (کم از کم ۱۷۵ الفاظ)

SLO:U-08-D-[08]

خط نویسی کرسکیں  ( رسمی اور غیر رسمی) (کم از کم ۲۰۰الفاظ)

SLO:U-09-D-[09]

SLO:U-10-D-[09]

درخواست ،رسمی و غیر رسمی  خطوط،دعوت نامہ ،تہنیت نامہ  کی تحریری  یا برقی  تشکیل کر سکیں

SLO:U-11-D-[09]

SLO:U-12-D-[09]

رسمی و غیر رسمی خطوط  کی تحریری  یا برقی  (ای میل کے لئے )تشکیل کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-D-[10]

SLO:U-10-D-[10]

مختلف مقاصد کے لئے   متعلقہ دستاویزی فارم (داخلہ فارم ، شناختی کارڈ فارم ، پاسپورٹ فارم ،  بینک  اکاؤنٹ فارم  وغیرہ )  متعلقہ معلومات کی فراہمی کے لئے پُر کر سکیں

SLO:U-11-D-[10]

SLO:U-12-D-[10]

دفتری ، صحافتی ، عدالتی دستاویز(منتخب ) میں ضرورت کے مطابق اضافی /متعلقہ  معلومات درج کر سکیں

SLO:U-06-D-[09]

مکالمہ نویسی کرسکیں  (کم از کم ۱۷۵ الفاظ)

SLO:U-07-D-[09]

مکالمہ نویسی کرسکیں  (کم از کم ۲۰۰ الفاظ)

SLO:U-08-D-[09]

مکالمہ نویسی کرسکیں (کم از کم ۲۵۰الفاظ)

 

 

 

 

SLO:U-06-D-[10]

درخواست   نویسی کر  سکیں 

SLO:U-07-D-[10]

SLO:U-08-D-[10]

عمومی ضروریات کے مطابق درخواست نویسی کر سکیں

 

 

 

 

SLO:U-06-D-[11]

روداد نویسی کرسکیں (کم از کم ۱۵۰ الفاظ)

SLO:U-07-D-[11]

رپورٹ نویسی کرسکیں    (کم از کم ۱۷۵ الفاظ)

SLO:U-08-D-[11]

رپورٹ نویسی کرسکیں

(کم از کم ۲۰۰ الفاظ)

SLO:U-09-D-[11]

SLO:U-10-D-[11]

آپ  بیتی ، سفر نامہ ، معلوماتی  رپورٹ ، یادداشت کے درمیان فرق کو سمجھتے ہوئے ان  کی تحریری  تخلیق کر سکیں

SLO:U-11-D-[11]

SLO:U-12-D-[11]

رپورتاژ،  تجزیاتی رپورٹ ، یادداشت کے درمیان فرق کو سمجھتے ہوئے ان  کی تحریری  تخلیق کر سکیں

 

SLO:U-07-D-[12]

تبصرہ نویسی کرسکیں  (کم از کم ۱۷۵ الفاظ)

SLO:U-08-D-[12]

تبصرہ نویسی  کرسکیں (کم از کم ۲۰۰ الفاظ)

SLO:U-09-D-[12]

SLO:U-10-D-[12]

SLO:U-11-D-[12]

SLO:U-12-D-[12]

کسی بھی رسمی و غیر رسمی تحریر (کالم ، خبریں ، رپورٹ ، تبصرہ ، تذکرہ ، تجزیہ وغیرہ ) کی جزئیات  کو سمجھتے ہوئے اس پر تنقید و تبصرہ کر سکیں

 

SLO:U-07-D-[13]

SLO:U-08-D-[13]

تلخیص نویسی کرسکیں  (کم از کم ۱۰۰ الفاظ)

SLO:U-09-D-[13]

SLO:U-10-D-[13]

SLO:U-11-D-[13]

SLO:U-12-D-[13]

منتخب  اقتباسات کو ان کی طوالت کے لحاظ سے ایک تہائی  کرتے ہوئے تلخیص نویسی کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-D-[14]

SLO:U-10-D-[14]

کسی بھی موضوع پر کم از کم ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل  تقریر  لکھ سکیں   (تخلیقی لکھائی )

SLO:U-11-D-[14]

SLO:U-12-D-[14]

کسی بھی موضوع پر کم از کم ۲۵۰الفاظ پر مشتمل  تقریر  لکھ سکیں   (تخلیقی لکھائی )

 

 

SLO:U-08-D-[14]

تقریر نویسی کرسکیں  (کم از کم ۲۰۰ الفاظ)

SLO:U-09-D-[15]

SLO:U-10-D-[15]

SLO:U-11-D-[15]

SLO:U-12-D-[15]

کسی بھی موضوع پر کم از کم ۲۵۰ سے ۳۰۰ الفاظ پر مشتمل  تقریر  مرتب کر سکیں/تحریر کر  سکیں  

 

 

 

SLO:U-09-D-[16]

SLO:U-10-D-[16]

SLO:U-11-D-[16]

SLO:U-12-D-[16]

نادیدہ اقتباس (منظوم و منثور) کی تفہیم /تنقید و تجزیہ / تبصرہ   دی گئی ہدایات /اشارات  کے مطابق کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-D-[17]

SLO:U-10-D-[17]

خاکہ نویسی /شخصیت نگاری (سنجیدہ /فکاہیہ) کر سکیں

SLO:U-11-D-[17]

SLO:U-12-D-[17]

مختلف ادبی شخصیات کی مرقع نگاری کر سکیں

مہارت (ہ) : زبان شناسی / قواعد

معیار (ہ) : زبان کے تکنیکی پہلوؤں (یعنی قواعد/علمِ بیان ، صنائع  اور بدائع، شعری محاسن) کا عملی زندگی ( تحریر اور تقریر) میں درست اور بروقت  استعمال

حدِ تدریج :

چھٹی جماعت

ساتویں جماعت

آٹھویں جماعت

نویں جماعت

دسویں جماعت

گیارہویں                 جماعت

بارہویں جماعت

قواعد کے اعتبار سے مشکل اور گہرے معانی والے جملے استعمال  کرنا  الفاظ  اور جملوں کی  مختلف اقسام  کی پہچان ہونا اورعبارت میں   مناسب اور برمحل  استعمال  کرنا

 عبارت  میں رموزِ اوقاف اور اعراب کا درست استعمال کرنا

جملوں کی نحوی تقطیع   کرنا   

سادہ اور  مشکل یعنی گہرے معانی والے جملوں کے اجزاء ( اسم    ِ عام ، اسمِ خاص ، مرکبات ، تذکیر وتانیث ،  زمانوں کے لحاظ سے زبان شناسی ، الفاظ و تراکیب، صفات، منفی  مثبت  جملے  ) کی  شناخت کرنا    ان کے بروقت اور درست استعمال کی اہمیت   کو سمجھتے ہوئے  تحریرو تقریر  میں  بر محل لانا

تحریر کو صحت ِ رفتار کے ساتھ  پیش کرنا  (اس درجہ پر موجود وسیع ذخیرۂ الفاظ اور قواعد  کا  تحریر میں بر محل  اور توازن کے ساتھ استعمال کرنا )

رموز و اوقاف اور اعراب  کاتحریر میں درست استعمال کرنا

ادبی تحاریر میں علمِ بیان ، صنائع و بدائع اور شعری محاسن کی شناخت کرنا اور  تبصرہ  اور تنقید و استحسان  کے لئے  برمحل استعمال کرنا

SLO:U-06-E-[01]

واحد جمع (عربی قاعدہ) کی پہچان کر سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-07-E-[01]

واحد جمع (عربی قاعدہ) کی پہچان کر سکیں اور استعمال کر سکیں

 

SLO:U-08-E-[01]

واحد جمع (عربی قاعدہ) کی پہچان کر سکیں اور استعمال کر سکیں

جمع الجمع کی پہچان کر سکیں اور استعمال کر سکیں

 SLO:U-09-E-[01]

SLO:U-10-E-[01]

SLO:U-11-E-[01]

SLO:U-12-E-[01]

واحد جمع( جمع مکسر اور جمع سالم) بنا سکیں  اور استعمال کر سکیں

جمع الجمع کا تحریر میں بر محل استعمال کر سکیں

 

 

 

SLO:U-06-E-[02]

الفاظ کی تذکیر و تانیث (جاندار ، بے جان ) کو سمجھ سکیں

SLO:U-07-E-[02]

SLO:U-08-E-[02]

اسمِ ضمائر کی تذکیرو تانیث کر سکیں (عبارت میں )

SLO:U-09-E-[02]

SLO:U-10-E-[02]

SLO:U-11-E-[02]

SLO:U-12-E-[02]

تذکیر و تانیث (اسماء اور ضمائر  کی  )      کا فہم رکھتے ہوئے  زبان میں  ہونے والی تبدیلوں   کو روزمرّہ گفتگو  اور تحریر و تخلیق   میں بروقت استعمال کر سکیں ۔

SLO:U-06-E-[03]

SLO:U-07-E-[03]

متضاد الفاظ کو عبارت میں پہچان سکیں  اور استعمال کر سکیں

SLO:U-08-E-[03]

متضاد الفاظ کاعبارت میں استعمال کر سکیں

SLO:U-09-E-[03]

SLO:U-10-E-[03]

متضاد الفاظ   کی جوڑیوں  کی شناخت اور تحریر میں استعمال کر سکیں

SLO:U-11-E-[03]

SLO:U-12-E-[03]

صنعتِ تضاد کا تحریر (نظم و نثر )میں استعمال  کر سکیں

 

 

SLO:U-09-E-[04]

SLO:U-10-E-[04]

SLO:U-11-E-[04]

SLO:U-12-E-[04]

مترادفات  الفاظ کے جوڑے کی شناخت کر سکیں اور تحریر  میں برجستہ استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[04]

SLO:U-07-E-[04]

SLO:U-08-E-[04]

گروہی الفاظ (متلازم الفاظ ) کا استعمال کر سکیں

SLO:U-09-E-[05]

SLO:U-10-E-[05]

SLO:U-11-E-[05]

SLO:U-12-E-[05]

تراکیبِ لفظی  کی شناخت کر سکیں اور اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی تحریر میں اس کا   استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[05]

متشابہہ الفاظ (بالحاظِ اعراب ) کو   پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-07-E-[05]

متشابہہ الفاظ (بالحاظِ املا ) کو   پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-08-E-[05]

متشابہہ الفاظ (بالحاظِ اآواز ) کو   پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-09-E-[06]

SLO:U-10-E-[06]

متشابہہ الفاظ   کو پہچان سکیں  اور تحریرو تقریر میں استعمال کر سکیں

 

SLO:U-11-E-[06]

SLO:U-12-E-[06]

متشابہات    کو  نظم/ نثر    کے ربط و تسلسل اور تاثر  سے شناخت کر سکیں اور نظم و نثر میں اس کا بر محل استعمال  کر سکیں

 

 

 

SLO:U-09-E-[07]

SLO:U-10-E-[07]

ذو معنی الفاظ/جملے عبارت   سے  الگ کر سکیں اور ان کا تحریر میں استعمال کر سکیں

SLO:U-11-E-[07]

SLO:U-12-E-[07]

ذو معنی الفاظ /جملوں / فقروں کا تحریر و تقریر  میں استعمال  کر سکیں

SLO:U-06-E-[06]

حروفِ استفہام اور تاکید پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-07-E-[06]

حروفِ فجائیہ (ندائیہ ، تاسف) پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

 

SLO:U-08-E-[06]

حروفِ فجائیہ  (استعجابیہ اور تحسین) پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-09-E-[08]

SLO:U-10-E-[08]

جملوں میں اسم ، فعل  اور حرف کی نشاندہی کر سکیں اور  تحریر میں  اس کا استعمال کر سکیں

 حرفِ فجائیہ :   تحریر و تقریر میں تاثر لانے والے الفاظ(: ندا، جواب ، تحسین ، نفرین ، تاسف، انبساط، تنبیہ)  کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور استعمال کر سکیں

حروفِ ربط  کا درست استعمال کر سکیں

حرفِ عطف کی اقسام : حرفِ عطف  اور حرفِ تردید، حرفِ شرط وجزا، حرفِ علت، حرفِ اضراب، حرفِ بیان کو تحریر و تقریر میں استعمال کر سکیں

 

 

SLO:U-11-E-[08]

حرفِ فجائیہ  کی اقسام : ندا، جواب ، تحسین ، نفرین ، تاسف، انبساط، تنبیہ، قسم ، توبہ و امان  کے استعمال سے جملوں /بیان کے تاثر کو سمجھ سکیں اور برجستہ استعمال کر سکیں

حرفِ تخصیص ، تاکید اور شمول و شرکت کو بروقت  تحریر و تقریر میں استعمال کر سکیں

حروفِ ربط  کا درست استعمال کر سکیں

 

SLO:U-12-E-[08]

حرفِ فجائیہ  کی اقسام : ندا، جواب ، تحسین ، نفرین ، تاسف، انبساط، تنبیہ، قسم ، توبہ و امان کو برجستہ استعمال کر سکیں

حرفِ عطف کی اقسام : حرفِ عطف  اور حرفِ تردید، حرفِ شرط وجزا، حرفِ علت، حرفِ اضراب، حرفِ بیان، حرفِ استدراک، استثنا کو تحریر و تقریر میں استعمال کر سکیں

حرفِ تخصیص ، تاکید اور شمول و شرکت کو بروقت  تحریر و تقریر میں استعمال کر سکیں

حروفِ ربط  کا درست استعمال کر سکیں اور حرفِ ربط کا معنوی پہلو بھی سمجھ سکیں  

SLO:U-06-E-[07]

رموز و اوقاف (رابطہ) پہچان سکیں

SLO:U-07-E-[07]

رموز و اوقاف (تفصیلیہ) استعمال کر سکیں

 

SLO:U-09-E-[09]

SLO:U-10-E-[09]

SLO:U-11-E-[09]

SLO:U-12-E-[09]

علاماتِ اوقاف (سکتہ ، وقفہ ، واوین ، قوسین ، سوالیہ ، استعجابیہ ، استفہامیہ ، تفصیلیہ، رابطہ ) کو پہچان سکیں  اور تحریر ی اظہار  میں اس کی اہمیت  سے آگاہ ہوسکیں اور اپنی تحریر میں بر محل استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[08]

اسم کی اقسام (بلحاظ، بناوٹ)، اسمِ نکرہ  کی اقسام، اسمِ ذات کی اقسام کو پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-07-E-[08]

اسمِ  معرفہ  اور اسمِ علم  کی اقسام کو پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

 

SLO:U-08-E-[07]

اسمِ صفت کی اقسام  کو پہچان سکیں اور استعمال کر سکیں

 

SLO:U-09-E-[10]

SLO:U-10-E-[10]

اسمِ معرفہ کی اقسام ( اسمِ علم : لقب ، خطاب ، کنیت،  عرفیت، تخلص) کو بالحاظِ ضرورت استعمال کر سکیں

اسمِ مصغّر اور اسمِ مکبّر   پہچان  سکیں

 

SLO:U-11-E-[10]

اسمِ معرفہ کی اقسام ( اسمِ علم : لقب ، خطاب ، کنیت،  عرفیت، تخلص) کا بروقت استعمال کر سکیں

اسمِ مصغّر اور اسمِ مکبّر  کے استعمال سے تحریر میں معنوی  تبدیلیوں  سے آگاہ ہو سکیں  اور بر محل استعمال کر سکیں

SLO:U-12-E-[10]

اسمِ مصغّر اور اسمِ مکبّر  کے استعمال سے تحریر میں معنوی  تبدیلیوں  سے آگاہ ہو سکیں  اور بر محل استعمال کر سکیں

صفتِ نسبتی کا استعمال کرتے ہوئے نئے الفاظ بنا کر تحریر میں استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[09]

فعل کی اقسام بلحاظِ معنیٰ کو پہچان سکیں  اور استعمال کرسکیں

SLO:U-07-E-[09]

فعل ماضی کی اقسام کو پہچان سکیں  اور استعمال کرسکیں

SLO:U-08-E-[08]

فعل کی اقسام بلحاظ ِ فاعل  کو (معروف اور مجہول)  پہچان سکیں اور استعمال کرسکیں

SLO:U-09-E-[11]

SLO:U-10-E-[11]

مطابقتِ فعل ، فاعل اور مفعول    جملوں کی فہم سے آگاہ ہوں اور تحریر میں درست استعمال کر سکیں

فعل کی اقسام بالحاظ، فاعل : فعلِ معروف ، فعلِ مجہول  سے واقف ہو سکیں اور استعمال کر سکیں

فعل کی اقسام  بالحاظِ بناوٹ : مفرد  اور مرکب افعال سے واقف ہو سکیں اور استعمال کر سکیں

 

SLO:U-11-E-[11]

فعل اور فعل کی اقسام بالحاظِ معانی:  فعلِ لازم فعلِ متعدی ، فعلِ ناقص   کی پہچان کر سکیں اور استعمال کر سکیں

 

SLO:U-12-E-[11]

فعل اور فعل کی اقسام بالحاظِ معانی:  فعلِ لازم فعلِ متعدی ، فعلِ ناقص   کی پہچان کر سکیں اور استعمال کر سکیں

فعل کی اقسام بالحاظ، فاعل : فعلِ معروف ، فعلِ مجہول

فعل کی اقسام  بالحاظِ بناوٹ : مفرد  اور مرکب افعال

فعل کی اقسام بالحاظِ مثبت و منفی

مطابقتِ فعل ، فاعل اور مفعول    جملوں کی فہم سے آگاہ ہوں اور تحریر میں درست استعمال کر سکیں

اصلی اور مدادی افعال کا فرق   واضح کر سکیں

مطابقتِ فعل ، فاعل  اور مفعول حرف کی اقسام کا استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[10]

مفرد اور مرکّب جملے میں فرق جان سکیں

 

SLO:U-07-E-[10]

مفرد اور مرکّب جملوں کو پہچان کر تبدیل کرسکیں

SLO:U-08-E-[09]

مرکب کی اقسام

( مرکب تام اور مرکب ِناقص)  میں امتیاز کر سکیں اور مرکبِ ناقص کی اقسام کو پہچان کر استعمال کرسکیں۔

SLO:U-09-E-[12]

SLO:U-10-E-[12]

مرکبِ تام اور مرکبِ ناقص

مرکبِ تام (جملۂ اسمیہ اور جملہ فعلیہ)  کی شناخت کر سکیں

جملۂ اسمیہ کے اجزاء ( خبر اور مبتداء)  میں امتیاز کر سکیں اور تحریر میں استعمال کر سکیں

SLO:U-11-E-[12]

SLO:U-12-E-[12]

مرکبِ تام اور مرکبِ ناقص

مرکبِ ناقص کی اقسام (توصیفی ، اضافی ، عطفی ، اشاری) کے فرق کو سمجھ سکیں اور تحریر میں استعمال کر سکیں

مرکبِ مصادر   بنا سکیں اور استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[11]

الفاظ کے انتخاب میں لغت اور تھیسارس کا استعمال کرسکیں 

الفاظ کا تلفظ سمجھتے ہوئے اعراب کا استعمال کرسکیں

SLO:U-07-E-[11]

الفاظ کے انتخاب میں لغت اور تھیسارس کا استعمال کرسکیں 

SLO:U-08-E-[10]

الفاظ کے انتخاب میں لغت اور تھیسارس کا استعمال کرسکیں 

SLO:U-09-E-[13]

SLO:U-10-E-[13]

الفاظ  و معنی سے واقفیت اور ان کے انتخاب میں لغت اور تھیسارس کا استعمال کرسکیں

  درست تلفظ  کی فہم کے لئے اعراب  کا استعمال کر سکیں

 

SLO:U-11-E-[13]

لغت کا استعمال      (اشتقاق، مشتقاق،              وضعی و لفظی معانی کے حوالے کے لئے )  کرتے ہوئے  الفاظ کا درست استعمال کر سکیں

اشتقاق اور مشتقاق کی سمجھ کے ساتھ ذخیرۂ الفاظ کو وسعت دے سکیں

الفاظ کے درست تلفظ کے لئے اعراب  کی اہمیت کا جانتے ہوئے اس کا  تحریر میں  ضرورت کے مطابق استعمال کر سکیں

SLO:U-12-E-[13]

اشتقاق اور مشتقاق کی سمجھ کے ساتھ ذخیرۂ الفاظ کو وسعت دے سکیں

وسعتِ لفظی کا استعمال کرتے ہوئے نئی تراکیب اور الفاظ بنا سکیں

 

SLO:U-06-E-[12]

SLO:U-07-E-[12]

SLO:U-08-E-[11]

سابقہ لاحقہ کا درست استعمال کر سکیں

SLO:U-09-E-[14]

SLO:U-10-E-[14]

نئے الفاظ بناتے ہوئےسابقہ اور لاحقہ کا استعمال کر سکیں

SLO:U-11-E-[14]

SLO:U-12-E-[14]

سابقہ اور لاحقہ  کا تحریر میں استعمال کر سکیں

SLO:U-06-E-[13]

جملوں کی درستی

SLO:U-07-E-[13]

جملوں کی درستی

SLO:U-08-E-[12]

جملوں کی درستی

SLO:U-09-E-[15]

SLO:U-10-E-[15]

SLO:U-11-E-[15]

SLO:U-12-E-[15]

غلط فقرات/جملوں کی درستی(جملے کی ساخت اور بناوٹ کے لحاظ سے)

SLO:U-06-E-[14]

SLO:U-07-E-[14]

SLO:U-08-E-[13]

محاورات اور ضرب الامثال کو پہچا ن سکیں  اور استعمال کرسکیں

SLO:U-09-E-[16]

SLO:U-10-E-[16]

ضرب الامثال اور  محاورات  میں امتیاز کرسکیں

محاورات اور ضرب الامثال کا استعمال  کر تے ہوئے تحریر کو معیاری بنا سکیں

SLO:U-11-E-[16]

ضرب الامثال اور  محاورات کا فرق سمجھتے ہوئے برمحل استعمال کر سکیں

محاورات اور ضرب الامثال کے استعمال   سے   تخلیقی تحاریر   میں معنویت اور معیار کو بڑھا سکیں

SLO:U-12-E-[16]

محاورات اور ضرب الامثال کے استعمال   سے   تخلیقی تحاریر   میں معنویت اور معیار کو بڑھا سکیں

 

 

 

SLO:U-09-E-[17]

SLO:U-10-E-[17]

نظم بالحاظ ِموضوع (حمد ، نعت ، قومی و ملی نظم ، قصیدہ ، دعا/مناجات، منقبت، مرثیہ)  سے واقفیت حاسل کر سکیں

نظم بالحاظ ِہئیت (غزل ، مثنوی، مخمس، مسدس  )سے واقف ہو کر ان کی ساخت کو شناخت کر سکیں

غزل میں مطلع او رمقطع کی شناخت کر سکیں

نظم/غزل کے اجزاء (مصرع: مصرع اولیٰ، مصرع ثانی، شعر ، قافیہ ، ردیف، بند ) کی شناخت کر سکیں اور  شاعری میں اس کے استعمال  کے فہم کو وسعت دے سکیں

SLO:U-11-E-[17]

SLO:U-12-E-[17]

نظم بالحاظ ِموضوع (حمد ، نعت ، قومی و ملی نظم ، قصیدہ ،  ہجویہ ، دعا/مناجات، منقبت، مرثیہ) کی شناخت کر سکیں

نظم بالحاظ ِہئیت (غزل ، مثنوی، مخمس، مسدس ) سے واقف ہو اور ان کی ساخت کے اجزاء پہچان سکیں

نظم /غزل کے  عناصر  (مصرع،مصرع اولیٰ، مصرع ثانی، شعر ، قافیہ ، ردیف، بند ، مطلع ، مقطع ، مطلع ثانی ، مقطع ثانی )  کو شناخت کر سکیں اور ان کا شاعرانہ استعمال سمجھ سکیں اور  شاعری میں اس کے استعمال  کے فہم کو وسعت دے سکیں۔

SLO:U-06-E-[15]

محاسنِ کلام :

تشبیہ کوپہچان سکیں اور استعمال کرسکیں

 

SLO:U-07-E-[15]

محاسنِ کلام :

استعارہ کوپہچان سکیں اور استعمال کرسکیں

SLO:U-08-E-[14]

محاسنِ کلام :

تلمیح کوپہچان سکیں اور استعمال کرسکیں

 

 

SLO:U-09-E-[18]

SLO:U-10-E-[18]

محاسنِ کلام :اصنافَ سخن   اور اصنافِ نظم کے محاسن کو شناخت کر سکیں اور استعمال کر سکیں

استعارہ   اور ارکانِ استعارہ

تشبیہ اور ارکانِ تشبیہ

کنایہ

تلمیح

مجازِ مرسل

رعایتِ لفظی

صنعتِ مراۃ النظیر

 

SLO:U-11-E-[18]

محاسنِ کلام: اصنافَ سخن   اور اصنافِ نظم کے محاسن کو شناخت کر سکیں اور استعمال کر سکیں

مجازِ مرسل

مطلع او رمقطع

استعارہ   اور ارکانِ استعارہ

تشبیہ اور ارکانِ تشبیہ

کنایہ

تلمیح

شاعرانہ صنعتوں کی شناخت کر سکیں اور اس کے استعمال  کےاستحسانی نقطۂ نظر سےواقف ہو سکیں

رعایتِ لفظی

صنعتِ مراۃ النظیر

حسنِ تعلیل

تلمیح

صنعتِ مبالغہ

صنعتِ تکرار

SLO:U-12-E-[18]

محاسنِ کلام: اصنافَ سخن   اور اصنافِ نظم کے محاسن کو شناخت کر سکیں اور استعمال کر سکیں

تشبیہ اور ارکانِ تشبیہ

استعارہ   اور ارکانِ استعارہ

 تلمیح

مجازِ مرسل

کنایہ

شاعرانہ صنعتوں کی شناخت کر سکیں اور اس کے استعمال  کےاستحسانی نقطۂ نظر سےواقف ہو سکیں

حسنِ تعلیل

صنعتِ مراۃ النظیر

صنعتِ مبالغہ

صنعتِ تکرار

 

 

تجویز کردہ مصنفین، شعرا اور موضوعات

نویں تا بارہویں جماعت

نویں  ۔دسویں جماعت

افسانوی و غیر افسانوی ادب

ذیلی تقسیم

انتخابی متن /اقتباسات

افسانوی  ادب -نثر

سیرت نگاری

اخلاقِ حسنہ                                               از سید سلیمان ندوی

افسانہ

اوور کوٹ  / کتبہ                                         از غلام عباس

گھر سے گھر تک / ننھے نے سلیٹ خریدی             از احمد ندیم قاسمی

عید گاہ/ کفّارہ                                               از پریم چند

بھیڑیا (پشتو ادب سے ترجمہ)                        از  فاروق سرور

ڈرامہ

اولڈ ایج ہوم /دستک                                  از مرزا ادیب

آرام و سکون / بیگم کی بلی                                    ازامتیاز علی تاج

ناول

توبۃ النصوح                                                از ڈپٹی نذیر احمد

( انتخاب :  کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ/ علیم اور باپ کی گفتگو  ہمدردی شرطِ انسانیت)

میرا گاؤں                                             از غلام الثقلین نقوی

مکتوب

بنام شیخ نور محمد،      بنام مولانا گرامی                        از علامہ محمد اقبال

خاکہ نگاری

نام دیو مالی /گڈری کا لال-نور خان                       ازمولوی عبدالحق(چند ہم عصر)

سر شاہ سلیمان (مرحوم)/ڈاکٹر مختار احمد انصاری        از رشید احمد صدیقی ( گنج ہائے گرانمایہ)

سوانح نگاری

سرسید کا بچپن( حیاتِ جاوید  )                            از الطاف حسین حالی

غیر افسانوی ادب

طنزو مزاح

ابتدائی حساب  (اردو کی آخری کتاب )                   از ابنِ انشا

ہاسٹل میں پڑنا /میبل اور میں                            از پطرس بخاری

سفر نامہ

لڑی میں پروئے ہوئے منظر(جرنیلی سڑک)               از رضا علی عابدی

مضمون

نیرنگ ِ خیال/انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا   از محمد  حسین آزاد

اپنی مدد آپ       سرسید احمد خان

کچھ ذریعۂ تعلیم کے باب میں   ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی

حاجی بغلول لاہور میں / دعوت    اشرف صبوحی

شاعری

نظم

حمد                                                    امیر ؔمینائی 

نعت                                                   ظفر ؔعلی خان

محنت کی برکات                                             الطاف حسین حالیؔ

شکوہ /جوابِ شکوہ/ خطاب بہ جوانانِ اسلام / جاوید کے نام           علامہ اقبالؔ 

مرثیہ سے اقتباس( جب قطع کی مسافتِ شب آفتاب نے)         میر انیسؔ

آدمی نامہ                                                     نظیرؔ  اکبر آبادی

کرکٹ اور مشاعرہ                                          دلاور فگارؔ

پیامِ لطیف       ( وائی  سندھی زبان کی طرزِ شاعری  )               مترجم آفاق صدیقی

یا

  چارہ گری (شاہ عبدالطیف بھٹائی )                             مترجم  ابنِ انشاؔ

غزل

میر تقی میر ؔ غافل ہیں ایسے سوتے ہیں گویا جہاں کے لوگ /فقیرانہ آئے صدا کر چلے

خواجہ حیدر علی آتشؔ     سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا / یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو برو کر دے

حسرت موہانی         ہے مشقِ سخن  جاری چکی کی مشقت بھی/ بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

ناصر کاظمی    غم ہے یا خوشی ہے تو / جب سے تونے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے/ اپنی دھن میں رہتا ہوں

نوشی گیلانی     ہر جانب ویرانی بھی ہو سکتی ہے/

پیامِ لطیف  ( وائی  سندھی زبان کی طرزِ شاعری  )           مترجم آفاق صدیقی

یا

چارہ گری (شاہ عبدالطیف بھٹائی )                                 (مترجم  ابنِ انشا)

 

 

 

گیارہویں جماعت

افسانوی و غیر افسانوی ادب

ذیلی تقسیم

انتخابی متن /اقتباسات

افسانوی  ادب -نثر

سیرت نگاری

اخلاقِ نبوی ﷺ                       از شبلی نعمانی

 افسانہ

تماشا / نیا قانون                                از سعادت حسن منٹو

ہم سفر                                             از انتظار حسین

نظارہ درمیان ہے                                 ازقراۃ العین حیدر

تاریخ کا کفن (سندھی ادب سے ترجمہ)         از امر جلیل

ڈرامہ

میدانِ جنگ / رستم و سہراب            از آغا حشر کاشمیری      

وارث/دہلیز    امجد اسلام امجد          

ناول

مراۃ العروس                                      از ڈپٹی نذیر احمد

( انتخاب :  حسن آراء کی تعلیم/ اکبری  کا دھوکا کھانا۔ماما  عظمت)

سمندر کا دل                                                از مرزا ادیب

اور پاکستان بن گیا (آنگن)                            ازخدیجہ مستو ر

غیرافسانوی  ادب -نثر

خاکہ نگاری

نام دیو مالی                                                 از مولوی عبدالحق

جمیل جالبی /میرا جی / مولوی نذیر  احمد دہوی (گنجیۂ گوہر  )     از       شاہد احمد دہلوی

آپ بیتی

ایک استاد عدالت کے کٹہرے میں                از اشفاق احمد

شہاب نامہ سے اقتباس                               از  قدرت اللہ شہاب

خاکہ نگاری

مولانا محمد علی جوہر                                         ازرشید احمد صدیقی

مکتوب

بنام حاتم علی بیگ مہر/علاء الدین علائی /ہرپال گوہر تفتہ    مرزا غالب  ؔ

داستان

چغل خور (پنجابی لوک داستانیں )                                  از شفیع عقیل

مضمون

رسم و رواج کی پابندی کے نقصانات /بحث و تکرار                      از سرسید احمد خان

مردہ بدستِ زندہ                                                     از فرحت اللہ بیگ

فاقے میں روزہ                                                         خوجہ حسن نظامی

پاکستانی زبانیں اور ان کا باہمی رشتہ                               از محمد رشید/ممتاز منگلور

انشائیہ

چارپائی                                               از رشید احمد صدیقی

کتے                                           از پطرس بخاری

افسانوی ادب ۔ شاعری

نظم

حمد                                         اسماعیل میرٹھی

نعت                                        مظفر وارثی

اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے          نظیر اکبر آبادی

حقیقتِ حسن /طلوعِ اسلام /دعا                علامہ اقبال

انسانِ کامل کی برکات(شاہنامہ اسلام )         حفیظ جالندھری

داستان باغ کی تیاری (مثنوی سحر البیان سے انتخاب  )  از میر حسن

گوشت کا مرثیہ/عید کا ساماں /کھڑا ڈنر      سید محمد جعفری

نئی نسل کا نوحہ / محبت پر ایک نظم                        امجد اسلام امجد

میں نے پوچھا (خوشحال خاں خٹک )                   نثری ترجمہ  از پروفیسر پریشان خٹک)

رحمان بابا    ( گیت کا انتخاب )                   ترجمہ از پروفیسر محمد طہٰ خان

         

غزل

میر  درد                 جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا /مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بت خانہ تھا/زندگی ہے یا کوئی                             طوفان ہے

غالب          دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت / کوئی امید بر نہیں آتی/  ہزاروں خواہشیں ایسی کہ  ہر                             خواہش پہ دم نکلے

مومن              اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا / وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا /ناوک انداز جدھر دیدۂ جاناں ہوں                      گے

فراق               یہ تو نہیں کہ غم نہیں /سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں

ظفر اقبال       قدر قائم رہی معیار بدل دینے سے / آدابِ محبت جو نبھانے کلے لئے تھے

احمد فراز              ہم سنائیں تو کہانی اور ہے / تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے

پروین شاکر   کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی /بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے

 

 

بارہویں جماعت

افسانوی و غیر افسانوی ادب

ذیلی تقسیم

انتخابی متن /اقتباسات

افسانوی  ادب -نثر

سیرت نگاری

سیرتِ النبیﷺ                   از سید سلیمان ندوی

 افسانہ

کفن / بوڑھی کاکی             از  منشی پریم چند

چور/عجیب بادشاہ        از اشفاق احمد

محشر                             ازغوث بہار (بلوچی ادب سے ترجمہ) مترجم غنی پرواز

ماں جی                            قدرت اللہ شہاب

مینار                     مختار مسعود

ڈرامہ

انار کلی(قلعہ لاہور کا ایوان       )                  ازامتیاز علی تاج

ناول

فردوسِ بریں                                      از عبدلحلیم شرر

خدانخواستہ ( شاہین بچے )                          از شوکت تھانوی

داستان

باغ و بہار   سے اقتباس                        از میر امن دہلوی

غیر افسانوی ۔ ادب نثر

سرگزشت/آپ بیتی

بہادر خان کی سرگزشت (براہوی کی لوک کہانیاں  ) مترجم  پروفیسر انور رومان                   

مکتوب

  بنام میر مہدی مجروح            ازغالبؔ

خطوط                                     از مولوی عبدالحق

انشائیہ

اوس                               از خوجہ حسن نظامی

کافی                                از مشتاق احمد یوسفی

مضمون

خوشامد      /عزم جزم                       از سرسید احمد خان

نظریۂ پاکستان                                   از ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان

اسلام میں گداگری کی مذمت             از مولانا الطاف حسین حالی

سفارش طلب/                                   از کرنل محمد خان

اردو ادب میں عیدلافطر                    ازڈاکٹر وحید قریشی

افسانوی ادب ۔ شاعری

نظم

حمد                                                            ازمحسن کاکوروی

نعت                                                            ازاقبال عظیم        

قطعات سے انتخاب                                               ازاکبر الہ آبادی

سرمایۂ محنت / خضرِ راہ اور جوابِ خضر                               ازعلامہ اقبال

پرانی موٹر/میں روزے سے ہوں                              ازسید محمدضمیر جعفری

 نثار میں تیری گلیوں کے /میرے دل میرے مسافر/ شام   از     فیض احمد فیض

 آدمی سے ڈرتے ہو / زندگی ایک پیرہ زن                            از ن م تراشد

تاج محل / وہ صبح کبھی تو آئے گی/ آوازِ آدم                            ساحر لدھیانوی

مثنوی گلزارِ نسیم سے انتخاب                                از  پنڈت دیا شنکر نسیم

کلام مست توکلی                                                   مترجم ڈاکٹر شاہ محمد مری

 

غزل

میر تقی میر            پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے/ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا/

درد

خواجہ حیدر علی آتش     ہوائے دور مئے خوشگوار راہ میں ہے/دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے

غالب                             سب کہاں لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں/بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے

محسن احسان                   وہی خواب آنکھوں میں ڈال دے جو نشاطِ شامِ وصال دے /

فیض احمد فیض                     ہم کے ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد / ناگواؤں ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ                     ریزہ گنوا دیا

ادا جعفری              ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے/یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں